نائیجیریا کی اسلامی موومنٹ کے رکن شیخ قاسم سوکوتو جو اس ملک کی سکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے زخمی ہو گئے تھے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگئے۔
العالم کی رپورٹ کے مطابق نائیجیریا کی اسلامی موومنٹ کے رکن شیخ قاسم سوکوتو دو ہفتے قبل سوکوتو شہر میں آیت اللہ ابراہیم زکزاکی کی حمایت میں نکالی جانے والی پر امن ریلی پر سکیورٹی فورسز اور پولیس کی فائرنگ سے شدید زخمی ہو گئے تھے۔
نائیجیریا کے شیعہ مسلمانوں نےآیت اللہ ابراہیم زکزاکی کی مسلسل دو سال سے گرفتاری کے خلاف احتجاجی مظاہرے کئے اور ریلیاں نکالیں۔
Pages: 1 2