ہانگ کانگ :ہانگ کانگ شدید طوفان ‘ندا’ کی زد میں ہے ۔ طوفان کی وجہ سے بیشتر مالی ادارے بند ہیں ۔ تیز ہوا ¶ں کی وجہ سے ڈیڑھ سو سے زیادہ پروازیں رد کردی گئی ہیں جبکہ نشیبی علاقوں میں سیلاب آنے کا خطرہ ہے ۔
طوفان کی وجہ سے سو کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں ۔ رصد گاہ نے شام 5 بج کر 20 منٹ پر بھاری بارش سے خبردار کیا ہے ۔
ڈیڑھ سو سے زیادہ پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں ۔ سینکڑوں مسافر ہوائی اڈوں پر پھنسے ہوئے ہیں 325 پروازوں کو ملتوی کئے جانے کا امکان ہے ۔ کل شام سے فیری ۔ ٹرام اور بس سروس بھی معطل ہے سڑکیں عموماً سنسان پڑی ہیں اور دوکانیں بند ہیں کل شام طوفان سے خبردار کیا گیا تھا تبھی بہت سے لوگ کام سے جلدی گھروں کو لوٹ گئے تھے ۔ ‘ندا’ نامی طوفان آہستہ آہستہ گوانڈونگ کے اندرونی علاقوں کی طرف بڑھ رہاہے اور اس کے مرکز کے نزدیک ہوائیں کچھ کمزور پڑتی جارہی ہیں۔
ہانگ کانگ اسٹاک ایکسچینج میں کام بند ہیں ۔ دوپہر کو تیز رفتار ہوائیں چلنے کا امکان ہے ۔ سونے کے بازار میں بھی کاروبار بند ہے ۔
گوانگ ڈونگ صوبہ کے دوسری جانب گوانگ زد میں بھی دفتر ، کارخانے اور اسکول بند ہیں کیونکہ وہاں بھی طوفان پہنچ گیا ہے ۔
یہاں بھی ہوائی اڈوں پر بیشتر پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں اور 35 ہزار افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے ۔
پچھلے ماہ نیپارٹک طوفان آیا تھا جس کی وجہ سے 4 لاکھ 20 ہزار چینیوں کو اپنے گھر چھوڑنے پر مجبور ہونا پڑا تھا اور محض فوجیان صوبہ میں 1.1 ارب کا نقصان ہوا تھا۔