تازہ ترین سیٹلائٹ امیجز سے ظاہر ہوا ہے کہ میانمار حکومت نے راکھین ریاست میں روہنگیا مسلمانوں کے کئی دیہات پوری طرح مسمار کر دیے ہیں۔
یہ سیٹلائٹ تصاویر امریکی ریاست کولوراڈو میں قائم ادارے ڈیجیٹل گلوب نے نیوز ایجنسی ایسوسی ایٹڈ پریس کو فراہم کی ہیں۔ اس ادارے کے مطابق میانمار کی حکومت نے اپنی اس کارروائی سے اہم شہادتوں کو ختم کرنے کی کوشش کی ہے۔
گزشتہ برس اگست میں میانمار کی فوج کی کارروائی کے دوران لاکھوں روہنگیا مسلمانوں نے اپنی جانیں بچا کر بنگلہ دیش میں پناہ حاصل کر لی تھی۔اور وہ اب تک وہیں مقیم ہیں۔