وی وی ایم سی کی کور کمیٹی کی میٹنگ کے بعد ٹنڈر نکللا اور تقریبا 2 سال تک کام بھی ہوا۔ اس میں مٹی کی بھرائی کی گئی، زمین کو مسطح کیا گیا، چار دیواری بنی اور 2 عدد مین گیٹ تعمیر ہوئے جس کی لاگت تقریبا ٤ کروڑ 2 لاکھ روہیے آئی جو وی وی ایم سی نے ادا کئے۔
افسوسناک بات یہ ہے کہ جب کام آخری مرحلہ میں تھا تو (شمشان بھومی) کے سامنے سڑک کے دوسری طرف کی بلڈنگوں کے مکینوں نے گرین ٹرابونل کورٹ، پونہ میں ایک مقدمہ دائر کیا۔ کئی ماہ کے بعد عدالت کا فیصلہ آیا کہ یہ زمین سی آر زیڈ ایک میں آتی ہے اس لئے جو بھی کام یہاں کیا گیا ہے وہ توڑ دیا جائے۔
READ MORE