ماسکو:دہشت گرد تنظیم دولت اسلامیہ (داعش) نے روس کی راجدھانی ماسکو کے باہری علاقہ میں واقع ٹریفک پولیس کی ایک چوکی پر ہوئے حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے ۔
عمق خبررساں ایجنسی نے بتایا ہے کہ ماسکو کے مشرقی بالا شکھا علاقہ میں ٹریفک پولیس کی چوکی پر تنظیم کے دو ممبران نے حملہ کیا تھا۔ روسی تفتیش کاروں کے مطابق ٹریفک پولیس کی چوکی پر دو نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کیا تھا۔ کارروائی کے دوران دونوں حملہ آور مارے گئے تھے جبکہ دو پولیس والے زخمی ہوگئے تھے ۔