میکسیکو میں طوفان، ہلاکتوں کی تعداد 38 ہوگئی

maxixcoمتاثرہ علاقے میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں
میکسیکو کے مشرقی علاقوں میں سمندری طوفان کے بعد سیلاب اور مٹی کے تودے گرنے سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 38 ہوگئی ہے۔
سمندر طوفان ارل نے سب سے زیادہ ریاست پوئبلا کو متاثر کیا جہاں حکام کے مطابق 28 ہلاکتیں ہوئی ہیں جبکہ مزید دس افراد ویراکروز

ریاست میں ہلاک ہوئے ہیں۔

اس سے قبل چھ افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی تھی۔
سمندر طوفان کیریبیئن میں تباہی مچانے کے بعد گذشتہ دنوں بیلائز کی ساحلی پٹی سے ٹکرایا تھا۔
ساحل سے ٹکرانے کے بعد طوفان کی شدت میں کمی آئی تاہم اس نے میکسیکو میں اپنے تباہی کے اثرات چھوڑے ہیں۔
ریاست پوئبلا کا دور افتادہ قصبہ ہوانچنانگو سب سے زیادہ متاثرہ ہوا ہے جہاں مٹی کے تودے مکانوں پر گرنے سے سب سے زیادہ ہلاکتیں ہوئی ہیں۔

یاست پوئبلا کا دور افتادہ قصبہ ہوانچنانگو سب سے زیادہ متاثرہ ہوا ہے
حکام کے مطابق ہوانچنانگو میں پہاڑی کے گرنے ایک گاؤں تباہ ہوگیا۔
خبررساں ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق میئر گیبریئل الواراڈو کا کہنا ہے کہ ’ ہوانچنانگو میں جو کچھ ہمارے لوگوں کے ساتھ ہوا یہ ایک سانحہ ہے۔‘
علاقے میں تیز بارشیں جاری ہیں جس کے باعث حکام نے دارالحکومت میکسیکو سٹی سے ملانے والی مرکزی شاہراہ کے کچھ حصے کو بند کر دیا ہے۔
گذشتہ ہفتے ہیئٹی اور ڈومینک ربپلک میں طوفان اور شدید موسم سے نو افراد ہلاک ہوئے تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *