مدارس کو ختم کرنے اور مدرسوں میں شدت پسندی کے فروغ پر شیعہ وقف بورڈ کے چیرمین وسیم رضوی کے دیے گئے بے بنیاد بیان پر کے خلاف تمام علماء نے مشترکہ طورپر مذمت کی اور وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ سے گرفتاری کا مطالبہ کیا ۔
وسیم رضوی کے بیان کی مذمت کرتے ہوئے مجلس علماء ہند کے جنرل سکریٹری مولانا سید کلب جواد نقوی نے کہاکہ شیعہ قوم وسیم رضوی کے بے بنیاد بیان کی مذمت کرتی ہے۔ مولانانے اترپردیش حکومت سے سوال کیاکہ آخر حکومت کے ذریعہ وسیم رضوی کو چھوٹ دیے جانے کا سبب کیاہے؟ ۔ابھی تک اسکے خلاف سی بی آئی انکوائری نہیں کرائی گئی اور نہ پولس کے ذریعہ چارج شیٹ داخل کی جارہی ہے.جبکہ اسکے جرائم اور بدعنوانیاں ثابت ہوچکی ہیں ۔