غور طلب بات یہ ہے پچھلی حکومت یعنی اکھیلیش سرکار میں اعظًم خاں کی پشت پناہی کے سبب شیعہ علما مولانا کلب جواد نقوی نے صرف شیعہ قوم نہیں ورنہ اتحاد کا مظاہرہ کرتے ہوئے مولانا نے تمام مسلمانوں کو اکٹھا کرکے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ خواتینوں کو بھوک ہڑتال پر بٹھایا، جیل بھرو تحریک کی لینکن نتیجہ سِفر رہا۔
سیاسی مفسرین کی مانے تو اُس وقت اعظم خان نےوسیم رضوی کو جیل جانے اور سی بی آئی جانچ رکوانے سے بچا لیا۔ یہ بات سمجھ میں نہیں آتی کی معاملہ وہی ہے وصیم رضوی وہی ہے اور اس وقت اگر سیاسی پنڈتوں کی مانیں تو کوئی وصیم کی پشت پناہی نہیں کر رہا ہے ، پھر کیوں شیعہ علماء کلب جواد نقوی بار بار وزیر اعلیٰ یوگی سے ملکر وصیم رضوی پر سخت کاروائی کرنے کی مانگ کرتے ہیں۔