لکھنؤ : شیعہ وقف بورڈ کے چیئر مینوسیم رضوی کے ذریعہ بھیجے گئے خط جس میں انہوں نے الزام عائد کیا ہیکہ مدارس میں دہشت گردی کی تعلیم دی جاتی ہے نیزدینی مدارس میں ڈاکٹر ،انجینئرپیدا کرنے کے بجائے دہشت گرد پیدا کیئے ہیں لہذا انہیں بند کردینا چاہئے یا پھر انہیں عصری تعلیم سے جوڑ دینا چاہئے جہاں مسلمانوں کے ساتھ ساتھ دیگر قوموں کے بچے بھی تعلیم حاصل کرسکے۔
وسیم رضوی کے اس بیان سے صرف مسلمان ہی نہیں ورنہ ہر فرقہ کا ایماندار شخص ناراض ہے۔ انصاف پسند لوگوں کا کہنا ہے وصیم رضوی کے خلاف سخت کاروائی ہونی چاہیے۔