مہاراشٹر حکومت نے وزارت داخلہ کو سونپی
ممبئی : مہاراشٹر حکومت نے متنازعہ اسلامی مبلغ ذاکر نائیک کی تقاریر کی رپورٹ مرکزی وزارت داخلہ کو سونپ دی ہے۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری (داخلہ) کے پی بخشي نے آج نامہ نگاروں کو بتایا کہ ریاستی حکومت نے مسٹرنائیک کی تقاریر کی 70 صفحات کی ایک رپورٹ وزارت داخلہ کو بھیجی هے۔ مسٹر بخشي نے کہا کہ مسٹرنائیک کی تقریر ہندی یا اردو میں ہیں جن کا ترجمہ کرکے مرکزی حکومت کو بھیج دیا گیا ہے۔
انهوں نے کہا کہ قانونی نقطہ نظر سے جائزہ رپورٹ اگلے دو دن میں بھیجی جائے گی ۔ سیٹی پولیس کمشنر نے مسٹرنائیک کی سرگرمیوں اور ان کے غیر سرکاری ادارے اسلامک ریسرچ فاؤنڈیشن کے سلسلے میں تحقیقاتی رپورٹ دے دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسٹر نائیک کے غیر سرکاری ادارے کو بیرون ملک سے خوب دولت حاصل ہوئی ہے جسے بعد میں مسٹر نائیک یا ان کے خاندان کے ارکان کے بینک اکاؤنٹ میں ڈال دیا گیا۔ جانچ ایجنسی معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ بنگلہ دیش میں ایک کیفے میں بم دھماکہ ہوا جس میں دعوی کیا گیا کہ مسٹرنائیک کی تقاریر سے متاثر ہو کر ملزم نے بم دھماکہ کیا۔مسٹر نائک کی تقریر ان کی تنظیم کی طرف سے چلائی جا رہی ‘پیس ٹی وی’ پر نشر کی گئی تھی۔ پولیس نے مسٹرنائیک کے ساتھیوں کو تھانے ضلع کے کلیان اور شہر کے دیگر حصوں سے گرفتار کیا ہے۔