صحافی گوری لنکیش کے قتل کے مشتبہ امول کالے کی ڈائری سے ایک چوکانے والی بات کا خلاصہ ہوا ہے۔ڈائری سے پتہ چلا ہے کہ لنکیش کے علاوہ مشتبہ کے نشانے پر ل36 اور لوگ تھے۔ذرائع نے نیوز 18 کو بتایا کہ مشتبہ نے ڈائری میں جن لوگوں کو اپنا نشانہ بتایا ہے۔
ان میں سے زیادہ تر مہاراشٹر سے ہیں۔جبکہ 10 لوگ کرناٹک کے رہنے والے ہیں ۔کرناٹک میں جن لوگوں کو قتل کیلئے چنا گیا ، مشتبہ نے انہیں ‘ہندو مخالف’ کے طور پر پیش کیا ہے۔ڈائری کا زیادہ تر حصہ کوڈ ورڈ میں لکھا گیا ہے ۔36 لوگوں کے قتل کے ذکر کے ساتھ اس میں قتل کیلئے مہا راشٹر او رکرناٹک کے 50 شوٹرس کا بھی ذکر ہے۔ان میں سے کچھ کی بیل گاؤں ،ہبلی اور پونے میں ہتھیار جیسے بندوق ،پستول ،ایئر گن ٹریننگ چل رہی تھی۔
ذرائع کے مطابق کر ناٹک ،مہاراشتر اور گوا میں ہندو تنظیموں کے ذریعے منعقد اجلاسوں میں کون سب سے زیادہ بہادر ہے۔اسے دیکھ کر شوٹرس کا انتخاب کیا جاتا۔