کہا دکھا سکتا ہوں بینک اکاؤنٹ
پناجی۔ عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر اروند کیجریوال نے کہا ہے کہ دہلی میں حکومت چلانے کے باوجود عام آدمی پارٹی کے پاس الیکشن لڑنے کے لئے پیسے نہیں ہیں۔ اتوار کی شام جنوبی گوا میں درج فہرست ذات اور درج فہرست قبائل کے ایک گروپ سے خطاب کرتے ہوئے کیجریوال نے کہا کہ یہ دیکھنے میں غیر معمولی لگ سکتا ہے لیکن یہ سچ ہے کہ دہلی میں ڈیڑھ سال حکومت چلانے کے باوجود پارٹی کے پاس الیکشن لڑنے کے لئے فنڈز نہیں ہیں۔ کیجریوال نے کہا کہ میں آپ کو اپنا بینک اکاؤنٹ دکھا سکتا ہوں۔ یہاں تک کہ پارٹی کے پاس بھی مال و دولت نہیں ہے۔ حالانکہ عآپ نے پہلے ہی پنجاب اور گوا کے آئندہ انتخابات کے لئے انتخابی مہم شروع کر دی ہے۔
دہلی کے وزیر اعلی نے کہا کہ جب ہم دہلی میں انتخابات لڑے تھے تب لوگوں نے انتخاب لڑایا تھا۔ اپنے بہتر مستقبل کے واسطے لڑنے والے ہر کسی کے لئے ‘عآپ’ ایک پلیٹ فارم ہے۔ انہوں نے کہا کہ گوا میں بھی ایسا ہی ہونا چاہئے۔ یہاں مقامی لوگ الیکشن لڑیں گے۔ کیجریوال نے کہا کہ اگر ریاست میں ‘عآپ’ چنی جاتی ہے تو اس میں ‘اعلی کمان’ کی روایت نہیں ہو گی۔