کابل : حامد کرزئی کے مطابق امریکہ نے افغانستان کو ہتھیاروں کا ٹیسٹنگ گراؤنڈ بنا دیا ہے۔ افغانستان کے سابق صدر حامد کرزئی نے امریکی کارروائی کے خلاف آواز اٹھائی ہے۔ انہوں نے ٹویٹ کر کے کہا ہے کہ میں امریکی فوج کی جانب سے افغانستان میں سب سے بڑا غیر ایٹمی بم گرائے جانے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتا ہوں۔
امریکہ نے جو کیا ہے وہ دہشت گردی کے خلاف جنگ نہیں ہے، یہ غیر انسانی اور عجیب ہے۔ ہمارے ملک کا استعمال نئے اور خطرناک ہتھیاروں کے ٹیسٹنگ گراؤنڈ کے طور پر کیا جا رہا ہے۔کرزئی نے آگے لکھا کہ امریکہ کی حرکتوں کے خلاف افغانستان کو کھڑا ہونا ہوگا اور اس روکنا ہوگا۔
غور طلب ہے کہ امریکی فوج نے افغانستان میں سب سے بڑا غیر ایٹمی بم گرا کر دہشت گرد تنظیم آئی ایس آئی ایس کے خلاف بڑی کارروائی ہے۔
مدر آف آل بمس کہا جانے والا یہ طاقتور بم جمعرات کی شام تقریبا 7 بجے افغانستان میں ننگرهار کے اچن ضلع میں داعش کے خراسان گروپ کی سرنگوں کو نشانہ بنا کر گرایا گیا۔