بتادیں کہ پریس کالونی سری نگر میں نامعلوم بندوق برداروں نے جمعرات کی شام قریب سوا سات بجے سینئر صحافی شجاعت بخاری کی گاڑی پر فائرنگ کرکے انہیں اور ان کے دو ذاتی محافظین (پی ایس اوز) کو ہلاک کردیا۔
مہلوک پی ایس اوز کی شناخت ریاستی پولیس کے ایس جی کانسٹیبل عبدالحمید ولد راج محمد ساکنہ ٹنگڈار کپواڑہ اور کانسٹیبل ممتاز احمد ولد رحمت علی ساکنہ خانپورہ کرناہ کپواڑہ کی حیثیت سے کی گئی ہے ۔ ریاستی پولیس نے گذشتہ رات ایک پریس بیان میں کہا کہ ‘ ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ ایک جنگجویانہ حملہ تھا’۔