شجاعت بخاری بارہمولہ میں اپنے آبائی گاؤں میں سپرد خاک، نماز جنازہ میں ہزاروں لوگوں کی شرکت

سری نگر: وادی کشمیر کے سرکردہ صحافی سید شجاعت بخاری کو جمعہ کے روز شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے کریری میں اپنے آبائی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔

مقتول کی نماز جنازہ میں برستی بارش کے باوجود صحافیوں کی ایک بڑی تعداد کے علاوہ مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات سمیت ہزاروں افراد نے شرکت کی۔

ان اہم شخصیات میں نیشنل کانفرنس کے نائب صدر و سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ، جموں وکشمیر لبریشن فرنٹ (جے کے ایل ایف) کے چیئرمین محمد یاسین ملک، ریاستی وزیر و حکومتی ترجمان نعیم اختر، کانگریس لیڈر پروفیسر سیف الدین سوز اور درجنوں مین اسٹریم و علیحدگی پسند لیڈران شامل ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *