دھونی نے توڑا ایلن بارڈر کا ریکارڈ
دھرم شالہ : وراٹ کوہلی کے چھکے سے ون ڈے سیریز کے پہلے مقابلے میں انڈیا نے نیوزی لینڈ کو چھ وکیٹ سے شکست دے دی ہے۔ فتح میں ہاردک پانڈیا اور امت مشرا کی شاندار گیند بازی نے اہم کردار ادا کیا۔ ۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے جیت کیلئے 191 رنوں کے ہدف ٹیم انڈیا نے 33.1 اوورس میں چار وکٹ کھوکر پورا کرلیا ۔ ہدف کا تعاقب کرنے اتری ٹیم انڈیا کی شروعات کافی اچھی رہی ۔ تاہم 49 کے مجموعی اسکور پر ٹیم انڈیا کو روہت شرما کی شکل میں پہلا جھٹکا ۔ روہت شرما نے 14 رن بنائے ۔ روہت شرما کے آوٹ ہونے کے بعد اجنکیا رہانے بھی پویلین لوٹ گئے اور اس طرح جلد ہی ٹیم انڈیا کو دوسرا جھٹکا لگ گیا ۔ رہانے نے دو چھکے اور چار چوکوں کی مدد سے 33 رن بنائے ۔
رہانے کے بعد منیش پانڈے اور کوہلی نے ٹیم انڈیا کی اننگز کو سنبھالا اور ٹیم کے اسکور کو 100 رن سے پار کرایا ۔ مگر پانڈے بہت زیادہ دیر تک کریز پر نہیں رہ سکے اور وہ 17 رن بناکر پویلین لوٹ گئے ۔ ٹیم انڈیا کو تیسرا جھٹکا 102 رن کے مجموعی اسکور پر لگا ۔ دوسری طرف وراٹ کوہلی نے شاندار بلے بازی کرتے ہوئے اپنی نصف سنچری مکمل کرلی ہے ۔ کوہلی نے پانچ چوکوں کی مدد سے 55 گیندوں پر نصف سنچری پوری کی ۔ کپتان دھونی نے بھی کچھ اچھے شارٹ لگائے ، مگر وہ آخر تک کریز پر رہ کر میچ ختم نہیں کرسکے بلکہ پہلے ہی 21 رن بناکر آوٹ ہوگئے ۔ تاہم انہوں نے آج ایلن بارڈر کا ریکارڈ توڑدیا ۔
ٹیسٹ ٹیم کپتان وراٹ کوہلی آخر تک ناٹ آوٹ رہے ۔ انہوں نے شاندار اننگز کھیلتے ہوئے ٹیم انڈیا کو ایک چھکا کے ساتھ جیت دلائی اور سیریز میں صفر ایک کی برتری بھی حاصل کی ۔ کوہلی نے 81 گیندوں پر ایک چھکا اور 9 چوکوں کی مدد سے 85 رن بنائے ۔ کیدار جادو 10 رن بناکر ناٹ آوٹ رہے ۔ نیوزی لینڈ کی طرف سے بریس ویل ، نیشم اور سوڈھی نے ایک ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا ۔
اس سے قبل ٹاس کر پہلے بلے کرنے اتری نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم 43.5 اوورس میں 190 رن بناکر آوٹ ہوگئی ۔ لاتھم اور ٹم ساوتھی کے علاوہ نیوزی لینڈ کا کوئی بھی کھلاڑی کچھ خاص نہیں کرسکا ۔ نیوزی لینڈ کو پہلا جھٹکا اپنا پہلا میچ کھیل رہے ہاردک پانڈیا نے میچ دوسرے ہی اوورس میں دیا ۔ پانڈیا نے مارٹن گپتل کو روہت شرما کے ہاتھوں کیچ کرواکر پویلین کی راہ دکھائی ۔ گپتل نے 11 گیندوں پر 12 رن بنائے ۔ گپتل کے بعد ولیمسن کریز پر آئے ، مگر وہ بھی زیادہ کچھ نہیں کرسکے اور اگلے ہی اوور میں ولیمسن امیش یادو کا شکار ہوگئے ۔ ولیمسن نے صرف تین رن بنائے ۔
ولیمسن کے آوٹ ہونے کے بعد ٹیلر میدان پر آئے ، مگر وہ بھی کچھ خاص نہیں کرسکے اور امیش یادو نے انہیں دھونی کے ہاتھوں وکٹ کے پیچھے کیچ کرایا ۔ ٹیلر صفر پر آوٹ ہوگئے ۔ٹیلر کے بعد کوری اینڈرسن آئے وہ بھی صرف چار رن ہی بناکر پانڈیا کا شکار ہوگئے ۔ تیز گیند باز امیش یادو نے اینڈرسن کا ایک شاندار کیچ پکڑا اور پویلین کی راہ دکھائی ۔اس کے بعد جلد ہی رونچی بھی پویلین لوٹ گئے ۔ رونچی اپنا کھاتہ بھی نہیں کھول سکے ۔ پانڈے نے انہیں اپنا شکار بنایا ۔ اس طرح نیوزی لینڈ کی آدھی ٹیم 48 کے مجموعی اسکور پر ہی پویلین لوٹ گئی ۔