احمدآباد: گجرات ہائی کورٹ نے گجرات فسادات کے دوران یہاں 28 فروری 2002 کو نرودا پاٹیا میں 97مسلمانوں کے قتل عام سے متعلق نرودا پاٹیا معاملے کے تین قصورواروں کو آج دس دس سال قید کی سزا سنائی۔
عدالت نے 2012 میں خصوصی جانچ ٹیم ایس آئی ٹی کی خصوصی عدالت کی طرف سے بے قصور قرا ردئے گئے راج کمار چومال، پی جے راجپوت اور امیش بھرواڑ کو پچھلے دنوں قصور وار قرا ردیا تھا اور ان کی سزا کی مدت کے سلسلے میں فیصلہ محفوظ رکھا تھا۔ جج محترمہ ہرشا دیوانی اور اے ایس سوپیہیا کی بنچ نے آج تینوں کو د س دس سال قید اور ایک ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی ۔
اسی عدالت نے گذشتہ اپریل میں متعلقہ اپیل کی سماعت کے دوران نچلی عدالت کی طرف سے 29افراد کو بری کرنے کے فیصلے کو برقرار رکھا تھا۔ عدالت نے ایک ملزم اور سابق وزیر مایاکوڈنانی کو بھی بری کردیا تھا۔