گوگل نے مرزا غالب کی 220ویں سالگرہ پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے اپنا آج کا ڈوڈل ان سے منسوب کردیا۔
اردو اور فارسی کے عظیم شاعر اسد اللہ خان غالب 27 دسمبر 1797 میں آگرہ میں پیدا ہوئے۔
مغل بادشاہ کی طرف سے نجم الدولہ، دبیر الملک اور نظام جنگ کے خطابات عطا ہوئے، غالب ان کا تخلص تھا اور اس کا اثر ان کے کلام پر بھی رہا، کوئی انہیں مغلوب نہ کر سکا۔