جنرل شیخ حسین الدیہی نے بحرین میں آزادانہ انتخابات کا مطالبہ کیا

azadana intekhabatبحرین کی سب سے بڑی اپوزیشن جماعت جمعیت الوفاق نے حکومت کی پالیسیوں پر شدید تنقید کرتے ہوئے ملک میں آزادانہ انتخابات کرانے کا مطالبہ ایک بار پھر دوہرایا ہے

اللولو ٹیلی ویڑن چینل نے خبردی ہے کہ جمعیت الوفاق کے ڈپٹی سکریٹری جنرل شیخ حسین الدیہی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ بحرین کی آزادی اور خود مختاری کو فوجی اور سیاسی استعمار کا سامنا ہے – ان کا کہنا تھا کہ بحرینی عوام کی حقیقی عزت و وقار کو ظاہر کرنے کے لئے ملک میں ایک آزادانہ الیکشن ضروری ہے – جمعیت الوفاق کے نائب سربراہ نے زور دے کر کہا کہ آزادی اور خودمختاری ہر آزاد منش قوم کا مطالبہ ہے- ان کا کہنا تھا کہ بحرین کے اکثریتی شیعہ مسلمانوں پر حکومتی مظالم جن میں شہریت کا منسوخ کیا جانا ، علما اور عوام کی توہین اور دسیوں علمائے دین کی گرفتاری بھی شامل ہے آل خلیفہ حکومت کی داعشی طینت کو ظاہر کرتے ہیں – واضح رہے کہ بحرین کی آل خلیفہ حکومت نے مظاہرین کو دہشت گرد قراردے کر بڑی تعداد میں عام شہریوں اور حتی علما کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ سیاسی رہنما اور انسانی حقوق کے کارکن بھی آل خلیفہ حکومت کے مظالم سے محفوظ نہیں ہیں – اس وقت بحرین کی شاہی حکومت کی جیلوں میں ہزاروں کی تعداد میں بحرینی شہری انتہائی سخت حالات میں قید وبند کی زندگی گذار رہے ہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *