تازہ ترین سروے کے مطابق امریکہ کے ری پبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ امریکہ کے سب سے زیاد جھوٹے سیاستداں ہیں۔
واشنگٹن پوسٹ میں رپورٹوں کے صحت وسقم کو کنٹرول کرنے والے گلین کیسلر نے سی این این سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے جھوٹوں کی درجہ بندی کے معیار پنوکیو(Pinocchio ratings) ریٹنگ میں سب سے زیادہ نمبر حاصل کیے ہیں۔ کیسلر کا کہنا تھا کہ تحقیقات سے پتہ چلتا ہے کہ ٹرمپ کے پینسٹھ فی صد سے زیادہ بیانات اور دعوے جھوٹ پر منبی ہیں۔ امریکہ کے ری پبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کو کچھ عرصہ قبل ری پبلکن پارٹی کے کنوینشن میں باضابطہ طور پر صدارتی امیدوار نامزد کیا گیا تھا۔ امریکہ میں صدارتی انتخابات آٹھ نومبر2016 میں کرائے جائیں گے۔