اکھلیش نے کہا : غم چھپانے کی عادت ہونی چاہئے
لکھنؤ : بدعنوانی کے الزامات میں گھرےگایتری پرجا پتی ایک مرتبہ پھر وزیر بنیں گے ۔ ملائم سنگھ نے خود اس کا اعلان کیا کہ گایتری پرجاپتی کے خلاف کی گئی کارروائی رد کی جاتی ہے۔ خیال رہے کہ وزیر اعلی اکھلیش یادو نے ایک سخت قدم اٹھاتے ہوئے کوئلہ اور کان کنی کے وزیر گایتری پرجاپتی کو 12 ستمبر کو برخاست کر دیا تھا ۔ گایتری پرجاپتی کو ملائم سنگھ کا قریبی مانا جاتا ہے ۔
ادھر وزیر اعلی اکھلیش یادو نے پہلی بار ایک منفرد بیان دیا ہے۔ اکھلیش نے ایک پروگرام میں کہا کہ غم تو سب کو ہوتا ہے …. غم کون چھپا لیتا ہے، گم چھپانے کی عادت ہونی چاہئے … جو نہیں چھپا سکتے۔ شیو پال کے ساتھ تنازع پر وزیر اعلی نے کہا کہ کسی طرح کا کوئی جھگڑا نہیں ہے، ہاں ناراضگی ہو سکتی ہے۔
اکھلیش نے کہا کہ میری اور چچا کی جو بات ہوئی ہے ، اس میں کوئی ناراضگی نہیں ہے۔ میں رات کو ہی ان سے ملا ہوں اور ہو سکتا ہے آپ کے پروگرام کے بعد بھی ملوں گا۔ رات کو شیو پال مجھ سے 8.30 بجے ملے تھے اور رات کو استعفی دے دیا۔ اس درمیان کس کا میسج آیا؟ کسی بیرونی کی بات آئی ہے۔ یہ چچا بھی جانتے ہیں اور میں بھی جانتا ہوں کہ دیپک سنگھل کو کس نے ہٹا دیا۔
قابل ذکر ہے کہ یوپی میں غیر قانونی کان کنی کی سی بی آئی جانچ رکوانے کے لئے الہ آباد ہائی کورٹ کی بڑی بنچ میں پہنچی اکھلیش حکومت کو اس وقت بڑا جھٹکا لگا تھا ، جب ہائی کورٹ نے سی بی آئی جانچ پر روک لگانے سے انکار کرتے ہوئے ریاستی حکومت سے سوال پوچھا تھا کہ اگر کان کنی میں کوئی رکاوٹ نہیں ہے ، تو حکومت تحقیقات سے کیوں بچنا چاہتی ہے۔