امریکہ کی مختلف ریاستوں میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران رونما ہونے والے فائرنگ کے واقعات میں کم از کم تیرہ افراد ہلاک اور چونتیس دیگر زخمی ہو گئے۔
امریکہ میں مسلح تشدد کے واقعات کے اندراج کے مرکز کی رپورٹ کے مطابق فائرنگ کے بیشتر واقعات پنسلوانیا، کیرولائنا، ٹینسی، ٹیکساس اور کیلی فورنیا میں رونما ہوئے۔