سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سینئر مشیر اور داماد جیرڈ کشنر ’ ان کی جیب‘ میں ہے۔
عربی نشریاتی ادارے الجزیرہ نے امریکی خبررساں ادراے دی انٹرسیپٹ کی رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ جیرڈ کشنر نے محمد بن سلمان کو ان سعودی شہزادوں کے بارے میں معلومات دیں جو ان سے مخلص نہیں تھے۔
اس حوالے سے ایک اور ذرائع کا کہنا تھا کہ محمد بن سلمان نے ابوظہبی کے شہزادے محمد بن زید النہیان سے کہا تھا کہ جیرڈ کشنر ’ ان کی جیب‘ میں ہے۔