واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے دور اقتدار میں آنے کے بعد جیرڈ کشنر اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے درمیان قریبی تعلقات کو دیکھا گیا تھا جبکہ اکتوبر میں جیرڈ کشنر کے دورہ سعودی عرب کے دوران دونوں نے مختلف امور پر تبادلہ خیال بھی کیا تھا۔
خیال رہے کہ محمد بن سلمان نے نومبر میں سعودی عرب میں کرپشن کے خلاف مہم کا آغاز کیا تھا، جس میں درجنوں سعودی شہزادوں، تاجروں اور سینئر حکام کو حراست میں لیا گیا تھا اور انہیں ریاض کے عالیشان ہوٹل رٹز کارٹن میں رکھا گیا تھا جبکہ کچھ افراد نے سعودی ریاست کو بھاری رقوم کی واپسی کے بعد رہائی حاصل کی تھی۔