بین الاقوامی: دہشت گرد گروہ داعش نے عراق کے صوبہ کرکوک کے الحویجہ میں 52 عراقی جوانوں کو زندہ جلادیا ان جوانوں کا جرم یہ تھا کہ انہوں نے اپنے خاندانوں کو اس شہر سے بھاگ جانے کا مشورہ دیا تھا۔
خبررساں ایجنسی شبستان نے نیوز چینل العالم کے حوالے سے خبر شائع کی ہے کہ دہشت گرد گروہ داعش نے عراق کے صوبہ کرکوک کے شہر الحویجہ میں 52 عراقی جوانوں کو زندہ جلادیا ہے۔
ان جوانوں کا جرم صرف یہ تھا کہ انہوں نے اپنے خاندانوں کو مشورہ دیا تھا کہ اس شہر سے بھاگ جائیں۔
گروہ داعش نے 52 جوانوں کو زندہ جلانے کے علاوہ چاردیگر جوانوں کو گولیوں سے چھلنی کردیا۔
ادھر عراقی ذرائع نے خبر دی ہے کہ شہر موصل سے 20 کلومیٹر کے فاصلے پر واقعہ الحجلہ نامی دیہات پر گرہ داعش کے 15 خودکش بمباروں نے حملہ کیا جس کے نتیجے مپں گیارہ افراد جاں بحق ہوئے جن میں ایک فوجی افسر سمیت چھ فوجی اہلکار شامل ہیں۔
عراقی افواج ان 15 خوکش بمباروں میں سے کچھ کو حملہ کرنے سے پہلے ہلاک کردیا لیکن ان میں سے کچھ نے اپنے آپ کو بم دھماکے سے اڑا دیا۔
یاد رہے کہ عراق میں گروہ داعش کو ان دنوں پے درپے شکستوں کا سامنا ہے اور اس کے زیرکنٹرول علاقے یکے بعد دیگر آزاد ہورہے ہیں گروہ داعش نے اپنے شکستوں پر پردہ ڈالنے کیلئے بم دھماکوں کا سلسلہ شروع کررکھا ہے۔