پٹنہ: بہار میں دارالحکومت پٹنہ کے نوبت پور تھانہ حلقہ سے آج پولیس نے دو نوجوانوں کی لاش برآمد کی۔
پولیس ذرائع نے یہاں بتایا کہ مقامی لوگوں کی اطلاع کی بنیاد پر تراڑھی-باڑہ شاہراہ پر سڑک کے کنارے سے پولیس نے دو نوجوانوں
کی لاش برآمد کی۔ پولیس کے مطابق باہمی تنازعہ کے سلسلے میں دونوں کا گولی مار کر قتل کر دیا گیا ہے ۔
ذرائع نے بتایا کہ ہلاک ہونے والوں کی شناخت باڑہ گاؤں رہائشی روش کمار (26) اور تراري گاؤں رہائشی راکیش عرف کالا
کے طور پر کی گئی ہے ۔ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے داناپور کے زونل ہسپتال بھیج دیا گیا ہے ۔
پولیس معاملے کی تفتیش کر رہی ہے ۔