نالندہ میں بجلی گرنے سے دو نوجوان ہلاک

بہار شریف:بہار میں نالندہ ضلع کے اسلام پور تھانہ علاقہ میں آج صبح بجلی گرنے سے دو نوجوان کی موت ہوگئی ہے ۔
nalda-meپولیس ذرائع نے بتایا ہے کہ پچلووا گاؤں میں رہنے والے شیلندر پرساد کا بیٹا وکاس کمار (19) اور آنجہانی لالو رام کا بیٹا جے رام (21) کھیت میں کام کرنے گئے تھے ۔ اسی دوران تیز بارش اور بجلی گرنے سے دونوں کی موت ہوگئی۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے بہار شریف صدر ہسپتال بھیج دیا گیا ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *