کریم نگر میں آر ٹی سی بس ڈیوائیڈر سے ٹکرا گئی ۔ سات مسافرین زخمی

karem nagar basحیدرآباد : تلنگانہ کے ضلع کریم نگر میں آر ٹی سی بس ڈیوائیڈر سے ٹکرا گئی ۔ یہ حادثہ کریم نگر کے اندرا نگر میں پیش آیا اس حادثہ میں سات مسافرین زخمی ہوگئے جن میں ڈرائیور بھی شامل ہے ۔

تمام زخمیوں کو فوری طور پر علاج کیلئے اسپتالمنتقل کیاگیا ۔ ڈرائیور کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ۔ اس حادثہ میں بس کو شدید نقصان پہونچا ۔ اطلاع ملتے ہی پولیس وہاں پہونچی ۔ پولیس نے اس سلسلہ میں معاملہ درج کرلیا ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *