یوپی کے بلند شہر میں ماں اور بیٹی کے ساتھ درندگی اور لوٹ مار نے جہاں پولیس محکمے میں افراتفری مچا دی ہے ، وہیں غازی آباد کے اس کنبہ میں بھی خوف کا ماحول ہے ۔ غازی آباد کے اس کنبہ نے اپنا گھر بھی چھوڑ دیا ہے ۔ فی الحال گھر میں تالا لگا ہوا ہے ۔ پڑوسیوں کے مطابق کنبہ اس وقت خوف اور صدمے میں ہے ، لہذا پڑوسی ہونے کے ناطے وہ کنبہ کی ہر ممکن مدد کررہے ہیں ۔
خیال رہے کہ بلند شہر میں گینگ ریپ کا شکار کنبہ شاہ جہاں پور کے رہنے والا تھا ۔ غازی آباد میں رہنے والا یہ کنبہ دادی کی تیرھویں پر شاہ جہاں پور کے بررامئی گاؤں جا رہا تھا ۔ بررامئی گاؤں میں جب لوگوں کو اس واردات کی خبر ملی ، سارے رشتہ دار حیران رہ گئے ۔
بلند شہر گینگ ریپ : صدمے اور خوف میں ہے متاثرہ خاندان ، گھربار بھی چھوڑا
سارے رشتہ دار گاؤں سے غازی آباد چلے گئے ۔ فون پر بات ہونے کے بعد سے ہی گاؤں والے خوفزدہ میں ہیں ، ان کا مطالبہ ہے کہ حکومت متاثرین کو انصاف جلد دے اور ساتھ ہی ساتھ ملزموں کو گرفتار کرنے اور ان کے خلاف جلد کارروائی کا بھی وہ لوگو مطالبہ کررہے ہیں ۔
ادھر اس معاملے میں اترپردیش حکومت نے سخت رویہ اخیتارکرتے ہوئے بلند شہر کے ایس ایس پی ، ایس پی سٹی، انسپکٹر اور مقامی سی او کو معطل کر دیا ہے ۔ اس کے علاوہ دو داروغہ کو بھی معطل کیا گیا ہے ۔