نئی دہلی : ساون کے دوسرے پیر اور مہاشیوراتری کے موقع پر كاوڑيوں کی بھیڑ کی وجہ سے دہلی میں جگہ جگہ جام جیسے حالات ہیں ۔ خاص کر رنگ روڈ پر کئی جگہوں پر گاڑیوں کی رفتار انتہائی سست ہے ، جس کی وجہ سے دفتر جانے والوں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ
رہا ہے ۔
دہلی کے مہارانی باغ ، آشرم چوک اور آر کے پورم علاقہ میں جام لگنا شروع ہو گیا ہے ۔ نوئیڈا موڑ کی طرف بھی جام لگنا شروع ہو گیا ہے ۔ خیال رہے کہ گزشتہ جمعہ کو بھی دہلی سے متصل گروگرام میں مہاجام کی وجہ لوگوں کو کافی دقتوں کا سامنا کرنا پڑا تھا ۔ تقریبا 20 گھنٹے تک لوگ بھوکے پیاسے اس جام میں پھنسے رہے تھے ۔