اہلیہ کے ساتھ فریضہ حج کیا ادا
ریاض : برطانیہ کے سفیر سائمون کولیز نے اسلام قبول کرلیا ہے ۔ان کے ساتھ ان کی اہلیہ ھدیٰ مجرکش نے بھی اسلام قبول کیا ہے۔ سائمون کی اہلیہ نے اپنا نیا نام فوزیہ البکر رکھا ہے۔ سائمون سعودی عرب میں سفارتی ذمہ داری ادا کر رہے ہیں ۔ اسلام قبول کرنے کے بعد دونوں نے سال رواں فریضہ حج کی ادائیگی بھی کی۔
برطانیہ کے نو مسلم سفیر کی اہلیہ نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوئٹر پر احرام باندھے ہوئی ایک تصویر بھی جاری کی ہے۔ انہوں نے اپنا نام فوزیہ البکر رکھا ہے۔ اس نے ٹوئٹر پروفائل پر بھی اپنا اسلامی نام شامل کر دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ان کے شوہر سائمن کولیز پہلے برطانوی سفیر ہیں ، جنہوں نے قبول اسلام کے بعد فریضہ حج دا کیا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ سائمن کولیزکو جنوری 2015 میں سعودی عرب میں برطانیہ نے اپنا سفیر مقرر کیا تھا۔سائمن کو برطانیہ کے اہم ترین سفارت کاروں میں شمار کیا جاتا ہے۔ 1978 میں وزارت خارجہ میں ملازمت سے انہون نے اپنی سفارتکاری کا آغاز کیا۔ وہ اب تک بحرین، قطر، عراق، شام، عمان اور نئی دہلی میں بھی بہ طور سفیر خدمات انجام دے چکے ہیں۔