مرزاپور:اترپردیش میں مرزا پور کے عدل ھاٹ علاقے میں ایک شادی کی تقریب میں اس وقت عجیب و غریب صورت حال پیدا ہو گئی جب دولہن کو دولہا کی صورت پسند نہ آنے پر شادی کرنے سے انکار کر دیا۔ گھر والوں اور رشتہ داروں کے سمجھانے کے باوجود دلہن ٹس سے مس نہیں ہوئی۔
آخر کار بارات کو بغیر شادی کے ہی واپس جانا پڑا۔
پولیس کے مطابق عدل ھاٹ علاقے کے ببھنی گاؤں میں ہفتہ کی رات ایک بارات بیلھر گاؤں سے آئی تھی۔ پورے دھوم دھام سے ‘دوار پوجا’ اور شادی کے دوسرے پروگرام پورے ہوئے ۔ براتیوں نے کھانا بھی کھایا، لیکن معاملہ تب بگڑ گیا جب آدھی رات میں دولہا شامیانہ میں ‘سندر دان’ کے لئے گیا۔ شامیانہ میں دولہا کی صورت دولہن کو پسند نہیں آئی اور اس نے شادی سے انکار کر دیا۔
دلہن کا الزام تھا کہ خاندان کے لوگوں نے دولہا کو شادی سے پہلے نہیں دکھایا تھا نہ ہی اس کی تصویر ہی د دکھائی تھی۔ اتوار کو دونوں فریق نے پولیس کے سامنے اشیا کا تبادلہ کرکے سمجھوتہ کر لیا۔