یمن کے بے گناہ شہریوں کے خلاف سعودی بمباری میں ایک ہی کنبے کے سولہ افراد شہید ہوگئے ہیں
یمن کے دارالحکومت صنعا سے ملنے والی رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ امریکی حمایت یافتہ سعودی طیاروں نے رہائشی علاقوں پر اپنی وحشیانہ بمباری کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے ” نہم سٹی” میں ایک گھر کو تباہ کردیا ہے۔ سعودی عرب کے اس جنون آمیز حملے میں کم از کم سولہ افراد موقع پر ہی شہید ہوگئے۔ بتایا جاتا ہے کہ نو افراد کو انتہائی زخمی حالت میں قریبی طبی مراکز میں داخل کردیا گیا ہے۔