بغداد:عراقی راجدھانی بغداد میں ایک شاپنگ مال کے نزدیک زبردست کار بم دھماکوں میں کم از کم 11 افراد ہلاک ہو گئے اور 29[؟][؟]سے [؟][؟]زیادہ زخمی بھی ہوئے ہیں۔پولیس نے بتایا کہ راجدھانی کے مشرقی علاقے میں واقع نخیل مال کی پارکنگ میں کھڑی ایک کار دھماکے سے پھٹ گئی ۔اس کے فوراً بعد مال کے باہر ایک خودش حملہ آور نے دھماکہ خیز مادے سے بھری ایک کار دھماکہ سے اڑادی۔
اس سے آس پاس کھڑی کئی دیگر کاروں میں بھی آگ لگ گئی اور کئی گاڑیاں تباہ ہوگئیں۔سلامتی دستوں نے موقع واردات کا محاصرہ کرلیا ہے اور اس طرف جانے والے تمام سڑکوں کو بھی سیل کردیا ہے ۔ پولیس نے گاڑی اور ایمبولنس کی مدد سے لاشوں اور زخمیوں کو نکال کر ہسپتال پہنچایا جارہا ہے ۔یہ امکان ہے کہ مال کے قریب کھڑی کار دھماکہ خیز مادوں سے بھری ہوئی تھی اور اسی سے یہ دھماکہ ہواتھا۔ابھی تک کسی تنظیم نے دھماکے کی ذمہ داری نہیں لی ہے لیکن اس کے پیچھے داعش (دولت اسلامیہ) کا ہاتھ ہونے کا امکان ہے کیونکہ داعش بغداد میں سسلامتی دستوں کے جوانوں اور شہریوں پر مسلسل حملے کرتا رہا ہے ۔