نئی دہلی۔ کالے دھن والوں کے لئے اچھی خبر نہیں ہے۔ کسی جانچ میں 50 لاکھ روپے سے زیادہ کی غیر اعلانیہ جمع رقم اور جائیداد کے سامنے آنے پر انکم ٹیکس افسران اب گزشتہ دس سال کے انکم ٹیکس ریٹرن کی جانچ کر سکتے ہیں۔
حکومت کے اس اقدام کو کالے دھن پر لگام لگانے کے لحاظ سے کافی اہم سمجھا جا رہا ہے۔
بتا دیں کہ اس وقت گزشتہ چھ سال تک کے ریٹرن کی جانچ پڑتال کی جا سکتی ہے۔ وزیر خزانہ ارون جیٹلی نے عام بجٹ 2017-18 میں تفتیش کی مدت بڑھا کر 10 سال کرنے کی تجویز کی ہے۔
سی بی ڈی ٹی کے چیئرمین سشیل چندرا نے یہاں بجٹ بعد کے ایک سیمینار میں کہا کہ ہم نے اب یہ کہا ہے کہ اگر کسی جانچ میں ہمیں 50 لاکھ روپے سے زیادہ قیمت کی غیر اعلانیہ جائیداد یا آمدنی ملتی ہے جو کہ چار سال سے زیادہ پرانی ہو تو ہم اس کے گزشتہ 10 سال تک کے ریکارڈ کھنگالیں گے۔