مگدھ : بہار کے دارالحکومت پٹنہ میں واقع مگدھ مہیلا کالج کی طالبات کے لئے ڈریس کوڈ کا فرمان جاری کیا گیا ہے۔ ڈریس کوڈ کے مطابق 16 اگست سے کالج کی تمام طالبات کو سلوار سوٹ، دوپٹہ اور بلیزر پہن کر آنا ہوگا اور ڈریس کوڈ کی خلاف ورزی کرنے پر ایک ہزار روپے تک کا جرمانہ اور کالج سے نام کاٹنے جانے تک کی تجویز ہے۔ کالج کے فرمان کا طالبات نے شدید مخالفت کی ہے۔ طالبات کا کہنا ہے کہ داخلہ سے پہلے ڈریس کوڈ کے بارے میں پتہ چلتا وہ یہاں کبھی داخلہ نہیں لیتیں جبکہ کالج کے پرنسپل کا کہنا ہے کہ یہ ڈسپلن کا ایک حصہ ہے۔