رام پور۔ کیچڑ میں پیدل چلنے پر بھڑکے اعظم خاں کا نزلہ ایس ڈی ایم پر گرا۔ یوپی کے رام پور سے نویں بار رکن اسمبلی بننے کا ریکارڈ بنانے والے سماج وادی پارٹی کے قدآور لیڈر اعظم خان اس وقت ایس ڈی ایم پر ہی بھڑک اٹھے، جب انہیں جیت کا سرٹیفکیٹ لینے کے لئے کار کی بجائے، پیدل آنا پڑا۔ انہیں اپنی ہی اسمبلی میں کیچڑ سے لت پت سڑک پر چلنا ناگوار گزرا۔ اعظم ایس ڈی ایم صدر ابھے کمار گپتا کو پھٹکار لگاتے ہوئے کہنے لگے کہ اسی وجہ سے ہم لائے تھے آپ کو ٹرانسفر کراکر۔ آپ تو کوڑے میں پڑے تھے۔ روئے تھے آپ۔ اتنی جلدی نظریں بدلتے ہو۔
اعظم نے کہا کہ یہ بھی مودی جی نے کہا تھا کہ ایسے لانا۔ چلیں گے آپ اس راستے پر۔ ہم یہ سرٹیفکیٹ بعد میں لے لیں گے۔ چلئے پہلے اس راستے پر چل کر دیکھئے۔ اعظم نے کہا کہ حالانکہ یہ بات ہمارے لئے بہت شرم کی ہے کہ منڈی میں اتنی گندگی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بری بات ہے، اچھی بات نہیں ہے۔ ڈی ایم کے پاس کھڑے ایک دوسرے افسر سے مخاطب ہوتے ہوئے اعظم بولے کیوں صاحب آپ کو کیا لگتا ہے۔ انہوں نے ہاتھ کے اشارے سے کیچڑ کی مقدار بتاتے ہوئے کہا کہ اتنی-اتنی کیچڑ ہے۔
کیچڑ میں پیدل چلنے پر بھڑکے اعظم، ایس ڈی ایم سے کہا، کوڑے سے ٹرانسفر کراکر لائے تھے آپ کو
اس کے بعد اعظم وزیر والا رعب دکھاتے ہوئے کہنے لگے، کہ ابھی حکومت ہے۔ ابھی میں منسٹر ہوں اور ضابطہ اخلاق ہٹنے کے بعد بھی رہوں گا، جب تک نئی حکومت نہیں بنے گی۔ اور دو تین دن میں آپ پر ایکشن لینے کا بھی حق ہو گا مجھ کو۔ اسی لئے ہم لائے تھے آپ کو ٹرانسفر کراکر۔ آپ تو کوڑے میں پڑے تھے۔ روئے تھے آپ، ایسے کوڑے میں تھے آپ۔ اتنی جلدی نظریں بدلتے ہو۔ کیا راستہ ہے، اس راستے سے لائے آپ ہمیں۔ شوبھا دیا آپ کو اس راستے سے لانا ہمیں۔ اتنی-اتنی کیچڑ، پھسل جائیں تو تماشا بن جائیں۔