آسام میں جھڑپ میں این ڈی ایف بی کے تین انتہا پسند ہلاک
گوہاٹی۔مغربی آسام کے کوکراجھار میں آج سیکورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپ میں تین انتہا پسند ہلاک ہو گئے ۔ یہاں جاری محکمہ دفاعی کی ایک ریلیز کے مطابق فوج اور آسام پولیس نے خصوصی خفیہ معلومات کی بنیاد پر آج کوکراجھار میں مشترکہ مہم شر وع کی ۔ مہم کے دوران سکیورٹی فورسز کو گھنے جنگلوں میں کچھ مشتبہ افراد نظر آئے ۔ اس کے بعد مشتبہ افراد نے فائرنگ شروع کر دی جس کے جواب میں فوج نے بھی فائرنگ شروع کی۔ جھڑپ میں کالعدم تنظیم نیشنل ڈیموکریٹک فرنٹ آف بوڈو لینڈ (سنگبجت) کے تین انتہا پسند مارے گئے ۔ ہلاک ہونے دو انتہا پسندوں کی شناخت راہل باسوماتري اور ریتو باسوماتري کے طور پر ہوئی ہے ۔ ان کے پاس سے چار پستول، بڑی مقدار میں گولابارود، دستی بم اور دیگر اشیا برآمد کی گئی ہیں۔