اجے مانتے ہیں کہ جب تک ہندوستان اور پاکستان کے درمیان تعلقات معمول پر نہیں آ جاتے ہیں اس وقت تک وہ بھی پاکستان فنکاروں کے ساتھ کام کرنے کے حق میں نہیں ہیں لیکن جب بات نصرت فتح علی خان کی آتی ہے تو وہ ہندوستان-پاکستان کے رشتوں سے میرے لئے سب اوپر ہے ۔ اجے نے کہا” دوسروں کی طرح میں نے بھی یہی کہا تھا کہ جب تک یہ مسئلہ حل نہیں ہوجاتا،
اس وقت تک ہمیں کوئی تعاون نہیں کرنا چاہئے اور یہ محض گانوں تک محدود نہیں ہے ۔ اس کے علاوہ یہ جلد ختم ہونا چاہئے کیونکہ اس میں نہ تو ہماری کوئی غلطی ہے نہ ہی ان کی کوئی غلطی ہے ، اور جب بات نصرت فتح علی خان کی آتی ہے تو وہ میرے لئے پاکستانی نہیں ہیں کیونکہ وہ اب اس دنیا میں نہیں ہیں جس کی وجہ سے اب وہ سب کے ہیں۔
Pages: 1 2