حیدرآباد: کل رات تلنگانہ میں ایک کار اور لاری کے تصادم میں کار میں سوار سات انجینئرنگ کے طلبا اور ایک ڈرائیور کی موقع پر موت ہوگئی جبکہ ایک طالب علم سنگین طور سے زخمی ہوگیا۔یہ حادثہ رنگاریڈی ضلع کے میڈچل منڈل میں ستاریگولہ ٹول گیٹ پر پیش آیا۔ مرنے والوں کا تعلق میڈک ضلع کے سداسو پیٹ سے تھا۔ حادثہ کے وقت وہ کومیالی میں دوست کی شادی میں شرکت کے لئے جارہے تھے ۔مرنے والے طلبا کے نام عقیل (22)عرفان (20)، عمران (23)، اکبر (25) نشاط (24) فیروز (22)، سمیر (23) اور ڈرائیورشکساوت(43) تھے ۔زخمیوں کو گاندھی سرکاری اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے ۔کیس درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے ۔ دریں اثنا وزیراعلی کے چندر شیکھر راو نے طلبا کی موت پراظہار افسوس کیا ہے ۔انہوں نے زخمی طالب علم کو بہتر سے بہتر علاج فراہم کرانے کی ہدایت دی ہے ۔