پنجی۔ عام آدمی پارٹی (آپ) نے گوا میں اگلے ماہ ہونے والے اسمبلی انتخابات کے لئے کل اپنا منشور جاری کیا جس میں کہا گیا ہے کہ ساحلوں پر خواتین کے لئے خواتین لائف گارڈ، چینجنگ کمرے اور بیت الخلاء کو یقینی بنایا جائے گا۔ خواتین کے لئے وقار کا اعلان کرتے ہوئے پارٹی نے کہا کہ کمیونٹی انصاف مراکز قائم کیا جائے گا تاکہ مشاورت کے لئے محفوظ، قابل رسائی اور باوقار پلیٹ فارم اور بلا معاوضہ قانونی امداد دستیاب ہو پائے۔
پارٹی نے ساحلی ریاست میں پانچ خواتین تھانے بنانے کا وعدہ بھی کیا۔ پارٹی کے ریاستی کنوینر اور وزیر اعلی کے عہدے کے امیدوار الوس گومز نے انتخابی منشور جاری کرتے ہوئے کہا کہ “آپ حکومت اقتدار میں آنے کے بعد ڈابولم ہوائی اڈے پر شہری ٹریفک یقینی بنائے گی اور ڈابولم ہوائی اڈے کی توسیع اور اپ گریڈ کے لئے تمام تر کوششیں کی جائیں گی”۔
گومز نے کہا کہ “ہم لوگ یہاں مجوزہ كیسینو اور گیمنگ جونز کے سلسلے میں تحقیقات کر کے یہ پتہ لگانے کی كوشش بھی کریں گے کہ اس کیلئے تحویل میں لی جانے والی زمین کے بدلے میں لوگوں کو کس قسم کی نوکریاں دی جا رہی ہیں۔”