شبستان نیوز: مسجد انصار اللہ کے امام جماعت نے کہا ہے کہ نکاح کی تقریب خصوصاً صیغۂ نکاح کا مسجد میں جاری کرنا مستحب ہے۔ میں نے تین بار مسجد انصار اللہ میں جہاد پر جانے والے بسیجیوں کے نکاح پڑھائے۔
شبستان نیوز کی رپورٹ: قرآنی تعلیمات کے مطا بق مسجد اسلام کا اہم ترین عبادتی اور اجتماعی مرکز ہے اور لوگ مسائل شرعی، قرآن مجید اور تعلیمات اہل بیتؑ سیکھنے کے لیے مسجد ہی کا رخ کرتے ہیں۔مسجد ایک ایسا مرکز ہے جو لوگوں کے باہمی تعلقات کو مضبوط کرنے اور اجتماعی اور ثقافتی سرگرمیوں کو منظم کرنے میں بہت بڑا کردار ادا کرتا ہے۔
مسجد کس طرح اپنے پروگرامز میں جدت لا سکتی ہے تا کہ جدید نسل کو زیادہ سے زیادہ مسجد کی طرف راغب کیا جا سکے۔ اس حوالے سے شبستان نیوز کے نمائندے سے بات کرتے ہوئے مسجد انصار اللہ کے امام جماعت آیت اللہ محمد تقی وحیدی گلپائیگانی نے کہا کہ عقد نکاح خصوصاً صیغہ نکاح کا مسجد میں منعقد کرنا مستحب ہےالبتہ یہ اس صورت میں ہے جائز ہے کہ نمازیوں کے لیے خلل انداز نہ ہو اور خوشی کے اظہار کے لیے فضول قسم کے کام نہ کیے جائیں۔ امام جماعت کو چاہیے کہ وہ لوگوں کو اس بات کی طرف راغب کرے کہ نکاح کی تقریب مسجد میں منعقد کی جائے۔ میں نے خود تین دفعہ مسجد میں ایسےافراد کا نکاح پڑھایا ہے جو جہاد پر اپنے فرائض انجام دینے جا رہے تھے۔