جوہانسبرگ: صومالیہ کی راجدھانی موگادیشو میں ہوئے کار بم دھماکہ میں مرنے والوں کی تعداد 22 ہوگئی ہے ۔ یہ بم دھماکہ صدارتی محل کے باہر کل ہوا تھا۔ پولیس افسر میجر محمد عبدالحئی نے رائٹر کو بتایا کہ ہم نے مختلف اسپتالوں سے تصدیق کی ہے کہ کم از کم 22 افراد ہلاک اور 50 زخمی ہوئے ہیں۔ ان اموات میں وہ لوگ بھی شامل ہیں جو ہسپتال میں علاج کے دوران چل بسے ہیں۔ اس حملے کی ذمہ داری الشباب کے جنگججوں لی ہے .