اوک ہلز ( کیلی فورنیا ): جنوبی کیلی فورنیا کے ساحلی علاقوں کے جنگلوں میں بھیانک آگ لگنے سے سینکڑوں عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے اور تقریبا ایک لاکھ افراد اپنا گھربار چھوڑ کر محفوظ مقامات پر پناہ لینے کے لئے مجبور ہوگئے ہیں ۔
محکمہ فائربریگیڈ کے افسروں نے بتایا کہ خشک، گرم اور طوفانی موسم کی صورتحال اور دوردراز علاقوں میں فائر بریگیڈ اور بچاؤ ٹیم کے پہنچنے میں رکاوٹ کے باوجود کل رات تک 40 فیصد آگ پر قابو پالیا گیا ہے ۔ بڑے پیمانے پر آگ بجھانے کی کوشش کی جارہی ہے ۔ سیکڑوں ملازمین اس مہم میں مصروف ہیں۔
محکمہ فائربریگیڈ کے انفارمیشن افسر لن سیئلٹ نے بتایا کہ ابتدائی انکوائری میں پتہ چلا ہے کہ آگ سے 300 سے زائد مکانات متاثر ہوئے ہیں۔