تاریخ رقم کرنے کے بعد استار کھلاڑی کا بیان
ریو ڈی جینرو : ریو اولمپکس میں بیڈمنٹن مقابلہ میں خواتین کے زمرے میں نقرئی تمغہ جیت کر تاریخ رقم کرنے والی پی وی سندھو نے جمعہ کو کہا کہ ان sindhu champکے لیے یہ کامیابی ناقابل تصور ہے اور انہیں اپنی اس کامیابی پر فخر ہے ۔ مقابلے کے بعد سندھو نے اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا، ’میں نے بہترین طریقے سے کھیلنے کی کوشش کی۔ میں نے طلائی تمغہ حاصل کرنے کے لئے پوری جدوجہد کی حالانکہ ایسا نہیں ہو سکا۔ تاہم میں ملک کیلئے نقرئی تمغہ جیت کر انتہائی فخر محسوس کر رہی ہوں‘۔
ملک کی طرف سے سب سے کم عمر میں اولمپک تمغہ جیتنے والی 21 سالہ سندھو نے فائنل کے بارے میں کہا، ’یہ ایک سخت مقابلہ تھا۔کیرولینا مارین ایک ماہرکھلاڑی ہیں اور ان کے خلاف مقابلے میں میں نے اپنی بہترین کارکردگی پیش کی‘۔
انہوں نے کہا، ’ہر کھلاڑی میچ میں فتح کے مقصد کے ساتھ اترتاہے۔ میں نے بھی پورے عزم کے ساتھ کوشش کی۔ میں نے کبھی سوچا نہیں تھا کہ میں اولمپکس کے فائنل میں کھیلوں گی۔ یہ میرے لیے خواب کے سچ ہونے جیسا ہے اور میں یہاں تمغہ جیت کر بہت خوش ہوں‘۔