لکھنو : یوپی کے قداور لیڈر اعظم خان نے ایک بار پھر اپوزیشن پارٹیوں اور بی جے پی پر جم کر نشانہ سادھا ہے۔ اعظم خان نے کہا کہ صرف مسلمان ہونے کے نام پر ہمیں مارا نہیں جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے بیٹیوں سے کہا کہ تمہیں ایک نیا ہندوستان بنانا ہے۔ کسی معاملہ میں اسلامی قانون نافذ کیا جائے یا نہیں، لیکن عصمت دری کے معاملے میں ضرور نافذ ہونا چاہئے۔ آبروریزی کرنے والوں کو اس وقت تک پتھر مارا جائے ، جب تک بے ہوش نہ ہو جائے۔
اعظم خان نے کہا کہ ہمارے کسی بیان سے عصمت دری متاثرہ کے کنبہ کو تکلیف ہوئی ، تو اس سے حیرت ہے ، کیونکہ ملزم کے خلاف کسی بھی دفعہ سے ان لوگوں کا درد کم نہیں ہونے والا ہے۔ ایک ہی دن میں یوپی میں ایک جیسے 5 واقعات ہوئے، اس کا سچ کیا ہے ، وہ جاننے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ ‘میں تمام میڈیا والوں سے کہوں گا کہ جب مجھے گالی دیتے ہو، دشمن کہتے ہو اور گالی دیتے ہو، پاکستان آئی ایس آئی کا ایجنٹ کہتے ہو ، تو میں ہنستا ہوں اور جس کمزور طبقے سے میں آتا ہوں ، جب ان تک تمہاری یہ باتیں پہنچتی ہے ، تو میں کمزور نہیں ہوتا ، بلکہ مزید مضبوط ہوتا ہوں۔ ‘اعظم خان نے کہا کہ میں میڈیا سے کہتا ہوں، جتنا تم مجھے گالی دیتے ہو ، اتنا میں نے اوپر جاتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ اپنے چینلز میں ایک دو گھنٹے طے کر ، لو جب مجھے گالی دیا کرو۔ میں اور بڑا لیڈر بن جاؤں گا۔