استنبول:ترکی پولیس نے گزشتہ ماہ حکومت کا تختہ الٹنے کی ناکام کوشش میں مبینہ مدد کے الزام میں آج 44کمپنیوں پر چھاپہ مارکر ان کے 120سے زیادہ افسروں کو گرفتار کیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ان کمپنیوں کے خلاف حکومت کا تختہ پلٹنے کی سازش کرنے والے مذہبی مبلغ فتح اللہ گولین کی تنظیم کو پیسہ فراہم کرانے کا الزام ہے ۔پولیس نے استنبول کے دو اضلاع میں واقع ان کمپنیوں پر چھاپہ مارکر ان کی تلاشی لی۔
پولیس نے حکومت کا تختہ پلٹنے کی کوشش سے متعلق 35ہزار لوگوں کو حراست میں لیا جن میں 17 ہزار کو قانونی طور پر گرفتار کرلیا گیا ہے ۔