علی گڑھ، 9 اگست (یو این آئی) اترپردیش میں علی گڑھ کے اگلاس علاقہ میں کل رات بدمعاشوں نے ایک نوجوان کو قتل کرکے اس کی سالی سے زیورات وغیرہ لوٹ کر فرار ہوگیا۔
پولیس ذرائع نے آج یہاں بتایا ہے کہ اگلاس علاقہ میں ہرت پور کا رہنے والا اوم ویر اپنی ماں اور سالی کے ساتھ موٹر سائیکل پر جارہا تھا ۔ جے ٹھولی لنک روڈ رپ بدمعاشوں نے اوم ویر کو رکنے کو کہا لیکن وہ نہیں رکا تو بدمعاشوں نے اسے گولی ماردی اور پھر اس کی سالی سے سونے کی زنجیر وغیرہ لوٹ لی۔ واردات کے بعد وہ فرار ہوگئے ۔
انہوں نے بتایا ہے کہ اوم ویر کو سنگین حالت میں اسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں اس نے دم توڑ دیا۔ پولیس لٹیروں کو تلاش کررہی ہے ۔