غریب بچوں کو گود لے کر دلا رہی تعلیم
حوصلہ ہو تو انسان کے لئے کسی بھی منزل پر پہنچنا مشكل نہیں ہوتا ہے۔ نر سنگھ پور کی طالبہ میمونہ خان کی کوشش سے وزیر اعلی نے نہ صرف اس کے اسکول کا راستہ بنوایا ، بلکہ شراب کی دکان کو ہٹانے کا بھی وعدہ کیا ہے۔ نرسمہا پور مدھیہ پردیش کا پسماندہ ضلع ہے۔ اس شہر میں دوسرے طبقات کے ساتھ مسلمان بھی رہتے ہیں ۔ اسی شہر میں رہنے والی میمونہ خان مرکزی اسکول میں پڑھتی ہے اور11 ویں کلاس کی طالبہ ہے۔ میمونہ جس اسکول میں زیر تعلیم ہے، ایک وقت میں اس اسکول تک پہنچنے کا راستہ انتہائی خراب تھا۔ اس راستے پر آئے دن بچوں کے ساتھ کوئی نہ کوئی حادثہ ہوتا آجاتا تھا۔ ان حالات کو دیکھتے ہوئے میمونہ نے ریاست کے وزیر اعلی شوراج سنگھ چوہان کو ماما خطاب کرکے خط لکھ کر سڑک بنوانے کی درخواست کی۔