سولہ سال  کی میمونہ نے اسکول کے سامنے تعمیر کروائی سڑک 

maimoona educateغریب بچوں کو گود لے کر دلا رہی تعلیم
حوصلہ ہو تو انسان کے لئے کسی بھی منزل پر پہنچنا مشكل نہیں ہوتا ہے۔ نر سنگھ پور کی طالبہ میمونہ خان کی کوشش سے وزیر اعلی نے نہ صرف اس کے اسکول کا راستہ بنوایا ، بلکہ شراب کی دکان کو ہٹانے کا بھی وعدہ کیا ہے۔ نرسمہا پور مدھیہ پردیش کا پسماندہ ضلع ہے۔ اس شہر میں دوسرے طبقات کے ساتھ مسلمان بھی رہتے ہیں ۔ اسی شہر میں رہنے والی میمونہ خان مرکزی اسکول میں پڑھتی ہے اور11 ویں کلاس کی طالبہ ہے۔ میمونہ جس اسکول میں زیر تعلیم ہے، ایک وقت میں اس اسکول تک پہنچنے کا راستہ انتہائی خراب تھا۔ اس راستے پر آئے دن بچوں کے ساتھ کوئی نہ کوئی حادثہ ہوتا آجاتا تھا۔ ان حالات کو دیکھتے ہوئے میمونہ نے ریاست کے وزیر اعلی شوراج سنگھ چوہان کو ماما خطاب کرکے خط لکھ کر سڑک بنوانے کی درخواست کی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *